سانحہ گل کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں میں جمع کرادی گئی

سانحہ گل کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں میں جمع کرادی گئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی
سانحہ گل کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں میں جمع کرادی گئی

Webdesk

|

30 Jan 2026

کراچی: سانحہ گل کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں میں جمع کرادی گئی ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سانحہ کی ایف آئی آر 23 جنوری کو ایس ایچ او نبی بخش کی مدعیت میں درج ہوئی۔

مقدمہ زیر دفعہ 337/322 ت پ (1) 427/436/11 کے  تحت درج کیا گیا۔ امدادی کاروائیوں کے باعث مقدمہ دیرسے درج ہوا۔ مقدمے کی تفتیش انچارج سی آئی سی گارڈن کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ گل پلازہ پہنچے توشدید آگ لگی ہوئی تھی بھگدڑمچی ہوئی تھی۔آگ تیزی سے پھیل چکی تھی اور بہت سارے لوگ پھنسے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق آگ سے متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دھوئیں سے بہت لوگ متاثرہوئے۔آگ رات 10بجکر15منٹ پرگراؤنڈ فلورکی دکان193میں لگی۔نیو توکل فلاوراینڈ گفٹ شاپ میں لگنے والی آگ پورے پلازہ میں پھیل گئی۔آگ لگنے اور جھلسنے سے 71افراد جاں بحق ہوئے۔

مرنیوالے20افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں شناخت ہونیوالے 20 افراد کے نام بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ گل پلازہ میں آگ بجھانے اور ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔

وقوعہ کے وقت گل پلازہ کے کئی گیٹ بند تھے۔گل پلازہ میں ایمرجنسی اخراج کے راستے نہیں تھے۔گل پلازہ کی بجلی بند ہونے کے باعث شدید مشکلات سامنے آئیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!