تیزاب گردی کے ایک اور واقعے میں مرد نشانہ بن گیا
خاوند کامران تنویز اہلیہ کو طلاق دینے یونین کونسل کے دفتر آیا اور دفتر سے باہر نکلتے ہی اہلیہ نے تیزاب پھینک دیا۔
Webdesk
|
9 Jun 2026
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقہ میں سابق بیوی نے خاوند پر تیزاب پھینک دیا۔ جس کے سبب خاوند شدید زخمی ہوگیا۔
خاوند کامران تنویز اہلیہ کو طلاق دینے یونین کونسل کے دفتر آیا اور دفتر سے باہر نکلتے ہی اہلیہ نے تیزاب پھینک دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیزاب پڑنے کے باعث کامران حسین شدید زخمی ہوگیا جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا۔
Comments
0 comment