4 hours ago
یوم آزادی پر ہم جنس پرستی کی تقریب منعقد کرنے والے 5 ملزمان کو عدالت نے رہا کردیا

ویب ڈیسک
|
18 Aug 2025
لاہور میں ہم جنس پرستی کی ایک تقریب منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار پانچ افراد کو عدالت نے ضمانت منظور کرنے کے بعد رہا کر دیا۔
پنجاب پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تقریب منعقد کرنے والے آرگنائزر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
یہ مقدم اے ایس ائی کی مدعیت پر درج کیا گیا، جس میں نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ملزمان نے یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں ایک تقریب منعقد کی اور غیر اخلاقی کپڑے پہن کر اس کی ویڈیوز بنائی جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر کے فحاشی پھیلائی گئی۔
معروف صحافی انصار عباسی نے انکشاف کیا کہ پولیس نے مجسٹریٹ کے سامنے پانچوں ملزمان کو پیش کیا جس نے اتوار کے روز ان کی ضمانت منظور کر لی اور پولیس کی جانب سے کی گئی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا۔
انصار عباسی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حیرت ہے ساری دنیا نے ویڈیوز دیکھی اور عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کے بجائے زمانت پر رہا کر دیا۔
قبل ازیں انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ اس معاملے پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے رابطہ کر کے صورتحال سے اگاہ کیا جس پر پنجاب حکومت نے انہیں سخت سے سخت کاروائی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کی تھی۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ سب سے پہلے معروف ڈیزائنر ماریہ بن سوشل میڈیا پر اٹھایا اور انکشاف کیا تھا کہ یکم اگست سے اس طرح کی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں بین کی گئی فلم کی نمائش کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment