بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان

بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان

بابر اعظم نے دباؤ کی خبروں کو مسترد کردیا
بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2025

پاکستان کے نامور بلے باز بابر اعظم نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل کسی بھی قسم کے دباؤ کے حوالے سے خدشات کو دور کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا فوکس ماضی کی کوتاہیوں پر غور کرنے کے بجائے ٹیم کے لیے کارکردگی دکھانے پر ہے۔

بابر نے کہا کہ ’مجھے کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں ہو رہا۔ میں ماضی کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کے لیے تیار ہوں۔ یہ جان کر اطمینان ہوتا ہے کہ ٹیم مجھ پر بھروسہ کرتی ہے، اور میں ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

بابر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فارم کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم کی کارکردگی پر تمام کرکٹ پرستاروں کی نظریں مرکوز ہوں گی، اور ان کی جانب سے مثبت رویہ اور پراعتماد بیانات نے ان کے مداحوں میں امید کی کرن پیدا کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!