بابر اعظم نے کئی سال سے پرفارم نہیں کیا ہم سپورٹ کرکے تھک گئے، عماد وسیم

بابر اعظم نے کئی سال سے پرفارم نہیں کیا ہم سپورٹ کرکے تھک گئے، عماد وسیم

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ ہیری بروک کی طرح کب بیٹنگ کریں گے
بابر اعظم نے کئی سال سے پرفارم نہیں کیا ہم سپورٹ کرکے تھک گئے، عماد وسیم

Webdesk

|

26 Feb 2026

کراچی: سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے کئی سال سے پرفارم نہیں کیا ہم سپورٹ کرکے تھک چکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ شاہین تجربہ کار کھلاڑی ہے تاہم بابر اعظم اس سے بھی زیادہ تجربہ کار بیٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتنے میچوں میں آپ اس طرح کریں گے، 24 گیندیں کھیلنے کے بعد اگر آپ آؤٹ ہوجائیں، آپ سیٹ ہوگئے اور وکٹ کا پتا لگ گیا پھر ایسی شاٹ مار کر آؤٹ ہورہے ہیں، بھارت کے خلاف بھی اسی طرح سے آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ ٹیم میٹنگ کیا ہوتی ہوگی، کوئی ہاتھ کھڑا کرکے یہ نہیں بول رہا ہے کہ ہاں میں نے اگر 24 گیندیں کھیلی ہیں میں آؤٹ ہوگیا، صاحبزادہ فرحان بھی بیٹنگ کررہا ہے مانا کہ وہ فارم میں ہے لیکن بابر بھی چوتھے اوور میں بیٹنگ کرنے آگئے تھے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ ہیری بروک کی طرح کب بیٹنگ کریں گے، ورلڈ کپ کے بڑے میچوں میں آپ اہم کردار کب دکھائیں گے، چھوٹی ٹیموں کے خلاف آپ کھیل جاتے ہیں آج لیام ڈوسن اور عادل رشید کے خلاف بھی ایسے ہی کھیلتے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں اچھی اننگز کھیلی تھی اور ایک اننگز انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تھی جس میں رضوان ان کے ساتھ اوپنر تھے اور ہم دس وکٹوں سے میچ جیتے تھے اس کے علاوہ کوئی اننگ بتادیں کہ انہوں نے میچ جتوایا ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!