بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے انکار، پاک بھارت میچ کبھی نہیں ہوگا
ویب ڈیسک
|
10 Nov 2024
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت پر بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت اگر بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو آئندہ قومی ٹیم کسی بھی ایونٹ میں انڈٰیا سے میچ نہیں کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا اور بتایا ہے کہ بھارت کا چیمپئنز ٹرافی پاکستان آکر کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں جس کی بنیادی وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں عدم شرکت پر بھارت کو بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا سوچ لیا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت ٹرافی کے آپشن کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس کے بعد فوری طور پر پی سی بی کا حکومت پاکستان کے ساتھ رابطہ ہوا اور بورڈ حکام نے بھارت کے نہ آنے سےمتعلق اعلی حکومتی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
اس جواب پر حکومت کی جانب سے سخت مؤقف اختیار کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ اُس وقت تک کوئی میچ نہیں کھیلے گا جب تک دونوں ممالکت کے تعلقات معمول پر نہیں آجاتے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتی ہے، ۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر پیچھے نہیں ہٹے گا بھارت نہیں آئے گا تو خطرناک حد تک جائیں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ اسٹیڈیم بن رہے ہیں سکیورٹی اچھی ہے بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئے۔ حکومتی ذرائع کا یہ بھی موقف یے کہ اگر بھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا لیکن جب ہم بھارت سے میچ نہیں کھیلیں گے تب نقصان ان کا بھی ہوگا۔
Comments
0 comment