بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز :شاہین آفریدی دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز :شاہین آفریدی دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

قومی فاسٹ بولر نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی ہے۔
بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز :شاہین آفریدی دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

Webdesk

|

14 Jul 2024

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

گزشتہ روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، بچے کی ولادت کے باعث فاسٹ بولر بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ شاید نہ کھیلیں، جس کی تصدیق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی فاسٹ بولر نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

قومی فاسٹ بولر نے پی سی بی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اگلے چند دنوں میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!