چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن، حارث رؤف کی نیٹس پر واپسی

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن، حارث رؤف کی نیٹس پر واپسی

فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈک ے خلاف پہلے میچ میں انجرڈ ہوئے تھے،
چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن، حارث رؤف کی نیٹس پر واپسی

Webdesk

|

17 Feb 2025

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن شروع ہوگیا، فاسٹ بولر حارث رؤف کی بھی نیٹس پر واپسی ہوگئی۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈک ے خلاف پہلے میچ میں انجرڈ ہوئے تھے، ایک ہفتے مکمل آرام کے بعد حارث نے آج نیٹس پر ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کی۔

 حارث رؤف نے سیشن کے آغاز  میں تنہا نیٹس پر چند گیندیں کرائیں۔پاکستانی ٹیم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔

 پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔قومی ٹیم کیکپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد آج ٹریننگ میں شریک نہیں ہوئے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اوول گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور  بولنگ کی پریکٹس کی۔

ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائیگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!