فوج میں جانے کی خواہش تھی، عمران خان نہ ہوتے تو کرکٹ میں نہیں آتا، شاہد آفریدی

فوج میں جانے کی خواہش تھی، عمران خان نہ ہوتے تو کرکٹ میں نہیں آتا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں آنے کا خیال عمران خان سے متاثر ہوکر آیا
فوج میں جانے کی خواہش تھی، عمران خان نہ ہوتے تو کرکٹ میں نہیں آتا، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ فوج میں جانے کے شوقین تھے مگر عمران خان سے متاثر ہوکر کرکٹر بنے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے آرٹس کونسل میں جاری 17ویں اردو کانفرنس اور جشن کراچی میں خصوصی سیشن سے خطاب میں آفریدی نے نجی اور کرکٹ معاملات پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ میں فوج میں جانے کا شوقین تھا اور پھر عمران خان کو دیکھ کر متاثر ہوکر کرکٹر بنا۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ کرکٹ کی وجہ سے والدین اور ڈانٹ اور مار بھی کھائی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ عمران خان نہ ہوتے تو میں کرکٹر نہیں بنتا اور پھر فوج میں ہی جاتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!