حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی کھیلی تو۔۔۔ عامر نے خطرناک پیش گوئی کردی

حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی کھیلی تو۔۔۔ عامر نے خطرناک پیش گوئی کردی

محمد عامر نے حارث رؤف کی انجری اور جلد نیٹ میں واپسی پر لب کشائی کردی
حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی کھیلی تو۔۔۔ عامر نے خطرناک پیش گوئی کردی

ویب ڈیسک

|

17 Feb 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے حارث رؤف کی انجری کے بارے میں قومی ٹیم کو خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حارث رؤف انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے تو انہیں چیمپیئنز ٹرافی میں شامل کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

محمد عامر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ محض تین میچز کے لیے کھلاڑی کے کیرئیر کو خطرے میں ڈالنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، کیونکہ انجری کے ساتھ وہ اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے۔

عامر نے بتایا کہ اگر حارث رؤف کو سائیڈ اسٹرین انجری ہوئی ہے تو وہ چھ ہفتوں سے پہلے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انجری پہلے یا دوسرے درجے کی ہے تو صحت یاب ہونے میں کم از کم چھ ہفتے درکار ہوں گے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف بولنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور صرف 6.2 اوورز ہی کر پائے تھے، جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر ہونا پڑا۔ اب ان کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک لگ رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!