محمد عامر کا بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان
پاکستان کیلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔
Webdesk
|
24 Mar 2024
پاکستانی جارحانہ بلے باز آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹر محمدعامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا۔
فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے مجھے عزت دی اور بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
Comments
0 comment