ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست
Webdesk
|
11 Oct 2024
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47رنز سے شرمناک شکست سے دوچار کردیا۔
پاکستان نے ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی، سلمان آغا 63 ، سعود شکیل 29 ، صائم ایوب 25 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ کپتان شان مسعود 11 ، محمد رضوان 10اور بابراعظم 5رنزبناکر آٹ ہوئے، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آل رانڈر عامر جمال 55 رنزبناکر ناقابل شکست رہے جبکہ بخار میں مبتلا ابرار احمد بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
گزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Comments
0 comment