میچ کے دوران جھگڑا... محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کیلئے بری خبر
Webdesk
|
9 Dec 2024
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج اور آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کوبارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
آسٹریلیا نے جیت کے لیے اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا تھا، بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی۔
تاہم دوران میچ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو 140 رنزپرآٹ کرنیکے بعد محمد سراج نے اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا اور نامناسب اندازمیں ڈریسنگ روم جانے کا اشارہ کیا تھا۔
جس کے جواب میں ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا تھا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔
تاہم پیر کو فاسٹ بولرمحمد سراج پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی نے محمد سراج پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ سراج اور ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
Comments
0 comment