پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سیریز کا اعلان

پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سیریز کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے
پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سیریز کا اعلان

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2024

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں مد مقابل آئیں گی۔

سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ میلبرن میں چار نومبر، دوسرا ایڈیلیڈ میں 8 نومبر جبکہ تیسرا پرتھ میں دس نومبر کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ٹی20 کا پہلا میچ برسبین میں 14 نومبر، سڈنی میں 16 اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!