پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا
پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

Webdesk

|

2 May 2024

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سخت جدوجہد کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا جہاں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم میں اس میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عالیہ ریاض اور طوبی حسن کی جگہ نشرہ سندھو اور گل فیروزہ کو شامل کیا گیا ۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، قومی ویمن ٹیم نے 85 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

سدرا امین 15 اور منیبہ علی 8 رنز بناکر آٹ ہوئیں، عائشہ ظفر نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ گل فیروزہ 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی بیٹنگ نہ چل سکی اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں  9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز  بناسکی۔

ویسٹ انڈیز کی شیمین کیمبل 26 اور زیدا جیمز 19 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!