پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال آسٹریلیا میں ایک اور ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب
پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو تین۔ایک سے شکست دی۔
Webdesk
|
21 Jul 2024
پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال نے پی ایس اے چیلنجر تسمینئین اوپن اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔
پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو تین۔ایک سے شکست دی۔
پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا۔
ناصر نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی اپنے نام کیا تھا۔
Comments
0 comment