پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ہوگیا

پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ہوگیا

کمیٹی میں پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض، یوسف اور عبد الرزاق شامل ہیں
پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2024

محسن نقوی نے پی سی بی کی نئی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

 پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو نئی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔

 ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ نئے سیٹ اپ میں سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔ 

ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

 مزید برآں عبدالرزاق، محمد یوسف، اسد شفیق اور وہاب ریاض پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

اس سے قبل محسن نقوی نے پرانی سلیکشن کمیٹی کو فوری تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!