رضوان نے بابر اعظم کو کنگ بولنا کیوں شروع کیا؟ کپتان نے دلچسپ کہانی بتادی

ویب ڈیسک
|
19 Feb 2025
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بابر اعظم کو کنگ بولنے کی وجہ بتادی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کو حسن علی کنگ بولتا تھا جس کے بعد میں نے بھی بولنا شروع کردیا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف میری یا بابر اعظم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خواہش نہیں ہے بلکہ ٹیم کا ہر لڑکا یہی چاہتا ہے کہ ہم فاتح بنیں۔
رضوان نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیت کر چیمپئنز ٹرافی میں فاتحانہ آغاز کرے گی اور پھر ٹرافی بھی اٹھائے گی۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کو بلے بازی کی وجہ سے ٹیم کے کھلاڑی اور مداح کنگ یا پھر گاٹ بولتے ہیں۔ اور یہ دونوں لقب بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کیلیے بھی بولے جاتے ہیں۔
Comments
0 comment