سابق کپتان کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

سابق کپتان کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

واردات کے وقت کرکٹر اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ گھر پر تھے
سابق کپتان کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2024

سری لنکا کی ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین آل راؤنڈر کو نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے انڈر-19 ٹیم کے کپتان دھمیکا نروشنا کو رات گئے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

دھمیکا نروشنا کو امبالنگوڈا میں ان کی رہائش گاہ میں گھس کر قتل کیا گیا جہاں وہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔

پولیس کے مطابق نروشنا کو چار گولیاں ماری گئیں جبکہ واردات میں 12 بور کا پستول استعمال ہوا ہے۔

دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راونڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے لنکن ٹائیگرز کے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا جیسے نامی کرکٹرز کیساتھ بھی کھیلا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!