شاہین آفریدی کی کپتانی جانے کے خطرے پر شاہد آفریدی میدان میں آگئے

شاہین کو بطور کپتان مہلت ملنی چاہیے، اگر ہٹایا گیا تو غلط ہوگا، سابق آل راؤنڈر
شاہین آفریدی کی کپتانی جانے کے خطرے پر شاہد آفریدی میدان میں آگئے

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑنے پر دفاع کیلیے کھڑے ہوگئے اور پی سی بی سے سفارش کردی۔

شاہد آفریدی سے سے قبل کئی مواقعوں پر اظہار کرچکے ہیں کہ وہ شاہین کو کپتانی دینے کے مخالف تھے اور انہوں نے اس کی مخالفت بھی کی مگر اب جب داماد کی کپتانی جانے لگی تو شاہد آفریدی کو پریشانی ستانے لگی۔

سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کے دفاع کے لیے آگے آئے ہیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹار پیسر کو قومی ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

 کراچی میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 47 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ باڈی کو شاہین کو گرین شرٹس کے کپتان کے طور پر مزید وقت دینا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر شاہین کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے تو انہیں بھی وقت دیا جانا چاہیے۔

 آفریدی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پہلے انہیں [شاہین] کو کپتان بنانے کا فیصلہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔

 اس سے قبل ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ کرکٹ باڈی اسٹار بلے باز بابر اعظم کو دوبارہ آل فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق کرکٹ باڈی کے اعلیٰ حکام کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور 29 سالہ کرکٹر کو دینے کے حق میں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!