شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کیلیے ڈراؤنا خواب بننے کیلیے پرتولنے لگے

شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کیلیے ڈراؤنا خواب بننے کیلیے پرتولنے لگے

ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، شاہین آفریدی
شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کیلیے ڈراؤنا خواب بننے کیلیے پرتولنے لگے

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2023

شاہین آفریدی بے ڈیوڈ وارنر کی آخری ٹیسٹ سیریز  کو ڈراؤنا خواب بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔

قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ وارنر کو جلد پویلین کا راستہ دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے.امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کینبرا میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں مگر پی ایم الیون کے خلاف میچ سیریز کی تیاری میں اہم ہوگا۔ آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے.پاکستان کے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!