شاہینز نے تباہی پھیر دی، چار روزہ میچ میں بنگلادیش کو شکست

شاہینز نے تباہی پھیر دی، چار روزہ میچ میں بنگلادیش کو شکست

پہلی اننگز میں خرم شہزاد نے 6 جبکہ دوسری میں مہر ممتار اور دھانی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں
شاہینز نے تباہی پھیر دی، چار روزہ میچ میں بنگلادیش کو شکست

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2024

پاکستانی شاہینز نے بنگلادیش کو چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز  کی جانب سے بنگلادیش کو جیت کیلیے 428 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے بعد میں ٹائیگرز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 279 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے مہر ممتاز نے چار اور شاہ نواز دھانی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بنگلادیش اے کی جانب سے پرویز حسین نے 57 اور امیتی حسن نے 71 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے تھے جس میں محمد حریرہ نے ڈبل اور کامران غلام نے سنچری اسکور کی تھی۔

بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 226 رنز بنا کر بنگلادیش اے کو 428 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!