سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گے

سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گے

سرفراز احمد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Webdesk

|

30 Jan 2025

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائنگی کے لیے تیار ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد سے پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔

سرفراز احمد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

سرفراز احمد کو پوسٹ میں کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ کے القابات دیے گئے ہیں۔

پاکستان چیمپیئنز نے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ویڈیو کی پوسٹ ڈال کر سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یادرہے کہ 2017میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!