ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر جائیں گے، شاداب خان
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Webdesk
|
17 Feb 2026
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں ان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیمی فائنل تک یہیں ہیں؟
جواب میں شاداب نے کہا سیمی فائنل نہیں بلکہ ہم فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سیمیچ جیتنا ضروری ہے۔
Comments
0 comment