عمان میں مسجد میں فائرنگ سے دو پاکستانیوں سمیت چار افراد شہید، متعدد زخمی

عمان میں مسجد میں فائرنگ سے دو پاکستانیوں سمیت چار افراد شہید، متعدد زخمی

پاکستانی سفیر نے پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی
عمان میں مسجد میں فائرنگ سے دو پاکستانیوں سمیت چار افراد شہید، متعدد زخمی

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2024

عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں فائرنگ سے 4  نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عمانی پولیس کے مطابق واقعہ امام علی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان نے داخل ہوکر فائرنگ کردی، واقعے کے وقت مسجد میں تقریبا 7 افراد موجود تھے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں بھگدڑ کے باعث زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی۔

دوسری جانب پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے ایک بیان میں بتایا کہ عمان حکومت نے کل چار افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسقط میں وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے عمان کی سکیورٹی فورسز مستعدی سے کام کر رہی ہیں، عمان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!