غزہ میں صحت کی صورتحال خوفناک، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

غزہ میں صحت کی صورتحال خوفناک، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

تنظیم کمال عدوان ہسپتال پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتی ہے، جس میں ہسپتال کے عملے کے کچھ ارکان زخمی ہوئے۔
غزہ میں صحت کی صورتحال خوفناک، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

Webdesk

|

1 Nov 2024

جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال خوفناک ہے۔

'ایکس' پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پرایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سب سے  پہلے ہسپتالوں کی حفاظت کی جائے اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کمال عدوان ہسپتال پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتی ہے، جس میں ہسپتال کے عملے کے کچھ ارکان زخمی ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پیچیدہ مشنوں کے ذریعے فراہم کردہ جان بچانے والے سامان پر مشتمل ایک گودام پر حملہ کیا گیا۔

واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ہسپتال کے اوپر پانی کے ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ہسپتال تازہ حملے کے بعد سے بمشکل کام کر رہا ہے۔

تازہ ترین حملہ مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!