حضرت نوح کی کشتی سے متعلق نئے انکشافات

حضرت نوح کی کشتی سے متعلق نئے انکشافات

حالیہ سائنسی تحقیق سے اس دعوی کو تقویت ملی کہ شاید کشتی نما چٹان حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہو
حضرت نوح  کی کشتی سے متعلق نئے انکشافات

Webdesk

|

18 Mar 2025

لاہور:ترک استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی اور امریکی اینڈریوز یونیورسٹی کے ماہرین اثریات سال بھر سے ترکی کے ارارات پہاڑی سلسلے میں موجود کشتی نما چٹان پر تحقیق میں مصروف ہیں، مشہور ہے وہ حضرت نوح  علیہ السلام کی کشتی تھی جو فوسل میں بدل چکی ہے۔

ایک ماہ قبل ماہرین نے چٹان کی مٹی وپتھر استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی بھجوائے، 30 نمونوں کے تجزیے سے انکشاف ہوا، ان میں آبی جانوروں اور پودوں کی باقیات موجود ہیں اور یہ کہ چٹان 5 ہزار سال پہلے پانی میں ڈوبی تھی۔

حالیہ سائنسی تحقیق سے اس دعوی کو تقویت ملی کہ شاید کشتی نما چٹان حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہو، یاد رہے، قران پاک کی روسے یہ کشتی کوہ جودی پر ٹھہری تھی مگر اس کا مقام نہیں بتایا گیا۔

بعض اسلامی ماہرین ارارات کے پہاڑوں میں یہ مقام بتاتے ہیں، علما کی اکثریت مگر ترکی اور عراق کے سرحد پر واقع ایک پہاڑ کو کوہ جودی قرار دیتی جو ارارات پہاڑی سلسلے سے 2 سوکلومیٹر دور ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!