حسن نصراللہ کے جنازے میں ایران کے اعلی سطح وفد کی شرکت کا امکان
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس تقریب میں اعلی سطح پر شرکت کریں گے۔

Webdesk
|
18 Feb 2025
تہران : ایران نے کہا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں لبنان کی حزب اللہ تحریک کے مقتول رہنما حسن نصر اللہ کے جنازے میں ایک سینئر وفد کے ساتھ شرکت کرے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس تقریب میں اعلی سطح پر شرکت کریں گے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی بیروت میں اتوار کی تقریب میں کون شرکت کرے گا۔
Comments
0 comment