جنگ کے بعد حالات پہلے جیسے نہیں رہے، امریکا حقائق تسلیم کرے: باقر قالیباف

جنگ کے بعد حالات پہلے جیسے نہیں رہے، امریکا حقائق تسلیم کرے: باقر قالیباف

امریکا کے 4 کروڑ سے زائد شہری فوڈ اسٹیمپس پر گزارا کر رہے ہیں
جنگ کے بعد حالات پہلے جیسے نہیں رہے، امریکا حقائق تسلیم کرے: باقر قالیباف

Webdesk

|

5 Jul 2026

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ کے بعد حالات پہلے جیسے نہیں رہے، امریکا حقائق کوتسلیم کرے۔

اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے بعد خطے کے حالات ماضی جیسے نہیں رہے، اس لیے واشنگٹن کو زمینی حقائق تسلیم کرنے چاہییں۔

باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی صدر کو ایران کے بجائے اپنے ملک کے اندر موجود مسائل، خصوصا غذائی قلت اور عوامی فلاح پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ امریکا کے 4 کروڑ سے زائد شہری فوڈ اسٹیمپس پر گزارا کر رہے ہیں، اس لیے ٹرمپ کو اپنی "SNAP" (فوڈ اسٹیمپس) اسکیم سے متعلق مشورے اپنے پاس رکھنے چاہییں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران کے وسائل اس کے اپنے ہیں اور ملک اپنے قومی مفادات کے مطابق خود فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کسی بیرونی دبا یا مشورے کی ضرورت نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!