1 hour ago
جاپان میں شدید زلزلہ، کئی عمارتیں منہدم، سونامی الرٹ جاری
Webdesk
|
28 Jul 2026
ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو کے کوماموتو صوبے میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی حکومت نے زلزلے کے بعد کوماموتو، ناگاساکی، کاگوشیما، فوکوکا، ساگا، اوئیتا اور میازاکی سمیت جنوبی کیوشو کے متعدد صوبوں میں ہنگامی زلزلہ الرٹ جاری کر دیا۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے ابتدائی طور پر ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ بھی جاری کی، تاہم تقریبا 2 گھنٹے بعد سمندر میں غیر معمولی سرگرمی نہ ہونے پر یہ انتباہ واپس لے لیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق زلزلہ خشکی میں آیا تھا اور اب تک سونامی کی کوئی سرگرمی ریکارڈ نہیں ہوئی، جس کے باعث سمندری صورتحال معمول پر آنے پر تمام متعلقہ انتباہات ختم کر دیئے گئے۔
جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے بتایا کہ زلزلے کے بعد متعدد افراد کے زخمی ہونے، عمارتوں کے گرنے، مختلف مقامات پر آگ لگنے، بجلی کی بندش اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Comments
0 comment