کمبھ میلے آنے والے 15 افراد ریلوے اسٹیشن پر کچل کر ہلاک

کمبھ میلے آنے والے 15 افراد ریلوے اسٹیشن پر کچل کر ہلاک

مرنے والوں میں بیشتر خواتین اور 3 بچے شامل
کمبھ میلے آنے والے 15 افراد ریلوے اسٹیشن پر کچل کر ہلاک

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2025

نئی دلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ میں 15 افراد کی موت کی المناک خبر سامنے آئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، مرنے والے تمام لوگ کمبھ میلے میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پلیٹ فارم پر موجود مسافروں پر دوسرے پلیٹ فارم سے آنے والے مسافروں کا رش ٹوٹ پڑا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

 ریلوے حکام نے فوری طور پر واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر مذہبی تہوار "کمبھ میلے" کے باعث بے پناہ رش تھا، جس کی وجہ سے المناک حادثہ پیش آیا کیونکہ ہر شخص ٹرین مین سوار ہونے کا خواہش مند تھا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!