لبنان اور غزہ میں 6 اسرائیلی واصل جہنم
لبنان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
Webdesk
|
9 Dec 2024
بیروت: جنوبی لبنان اور غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیوں کے دوران 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
مارے جانے والے اسرئیلی فوجیوں میں ایک ریزرو میجر اور ایک ریزرو کیپٹن بھی شامل ہے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں بھی 2 اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 800 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment