امریکی کانگریس رکن کا انٹونی بلنکن کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

امریکی کانگریس رکن کا انٹونی بلنکن کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

امریکی وزیر خارجہ سے پاکستان سے جواب لینے کا مطالبہ
امریکی کانگریس رکن کا انٹونی بلنکن کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2024

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان سے جواب مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹام سوازی نے لکھا کہ ہمیں اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کو عمران خان کی صحت سے آگاہ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام سوازی کا اگلے ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ متوقع، جیل میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش بھی کرینگے۔

ٹام سوازی بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کے قریبی دوست ہیں، ٹام سوازی فلسطینیوں کے سخت دشمن، اسرائیل کے دورے کے دوران اکثر دیوار گریہ پر بھی دیکھے جاتے ہیں۔

اسرائیل کی حمایت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارے لیئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!