6 hours ago
نئے اسلامی سال کے آغاز پر تعطیل کا اعلان، تین چھٹیاں ایک ساتھ ہوں گی

ویب ڈیسک
|
18 Jun 2025
نئے اسلامی سال کی آمد کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی حکومت نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر ملک بھر میں تعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جمعہ 27 جون 2025 کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق اس کا اطلاق صرف سرکاری ملازمین کیلیے ہوگا۔
اس حساب سے یو اے ای میں سرکاری ملازمین کو سال نو کی آمد پر تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملیں گی۔
تین روز کی تعطیل کے بعد دفاتر پیر سے کھلیں گے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پرائیوٹ شعبے کیلیے بھی جمعے کو چھٹی کا اعلان کردیا جائے کیونکہ حکومت ہر سال عام تعطیل دیتی ہے تاہم اس بار سرکاری ملازمین کیلیے پہلے اعلان کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment