پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

88 سالہ پوپ فرانسس کو پچھلے کئی دنوں سے طبیعت کی اس ہلکی ناسازی کا سامنا تھا
پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

Webdesk

|

15 Feb 2025

ویٹی کن سٹی : کیتھولک مسیحی فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس کو ہلکے بخار اور سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا ہے تاہم ویٹیکن سٹی نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے اور ضروری چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو پچھلے کئی دنوں سے طبیعت کی اس ہلکی ناسازی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ان کی تقریریں بھی ان کی جگہ دوسرے لوگ پڑھ کرسنا رہے تھے، تاکہ انہیں بولنے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ویٹیکن سٹی کے بیان میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں چند ضروری ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ تاکہ ' برانکائٹس ' کی شکایت کے بارے میں بہتر تشخیص اور علاج ہو سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!