شامی باغیوں کی سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، قیدیوں کو عام معافی دیدی

شامی باغیوں کی سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، قیدیوں کو عام معافی دیدی

شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا
شامی باغیوں کی سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، قیدیوں کو عام معافی دیدی

Webdesk

|

8 Dec 2024

دمشق: دارالحکومت پر قبضے کے بعد شامی باغیوں نے سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کو عام معافی دیدی۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا، جس میں کہا گیا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ باغیوں نے پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔

باغیوں کے مطابق شام کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔

شامی باغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!