اسرائیل نے انتونیو گوتیرس کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر 200کے قریب میزائل داغ دیئے تھے
Webdesk
|
2 Oct 2024
تل ابیب : اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو اسرائیل پر ایران کے بڑے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت کرنے میں ناکامی پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر 200کے قریب میزائل داغ دیئے تھے، جس کے کے نتیجے میں ملک میں سائرن بج اُٹھے تھے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کامیاب حملہ کیا ہے۔
Comments
0 comment