اسرائیل نے یمن کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا
Webdesk
|
21 Jul 2024
اسرائیل کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کئے گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملے کیے جس میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 80سے زائد زخمی ہوگئے۔
یمنی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں یمن کے شہر حدیدہ بندرگاہ پر آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں3 افراد جاں بحق اور87افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کو ہمارے لڑاکا طیاروں نے یمن کی جانب سے حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف کیے گئے سیکڑوں حملوں کے جواب میں یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے علاقے میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حوثی گروپ کے مطابق اسرائیلی حملوں کا موثر جواب دیا جائے گا، سرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے اور فلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment