ٹرمپ کا ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اعلان

ٹرمپ کا ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اعلان

ایران کے حامی جنگجوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں
ٹرمپ کا ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اعلان

Webdesk

|

29 Jul 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے اردن پر حملے کے جواب میں شدید حملہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے حامی جنگجوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا تھا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمزمیں وارننگ نظر انداز کرنے والے 3 آئل ٹینکرز کو بھی روک دیا گیا۔امریکی فوج کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب نے مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔ جنہیں روک لیا گیا ہے۔ اور امریکی فورسز چوکس اور ہائی الرٹ ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے اردن میں واقع امریکی اڈے کی جانب بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ اردن کی فضاں میں دھماکے سنے گئے، جہاں میزائل دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!