ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور کون تھا؟ شناخت ہوگئی

ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور کون تھا؟ شناخت ہوگئی

سابق امریکی صدر نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بہاردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سے اپنے ہوش و حواس پر قابو رکھا اور عوام کی جانب مکا لہراتے ہوئے کہا فائٹ فائٹ فائٹ۔
ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور کون تھا؟ شناخت ہوگئی

Webdesk

|

14 Jul 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور ایک گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

سابق امریکی صدر کو سیکریٹ سروس کے اہلکار اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہو گئے جبکہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو موقع پر ہی مار دیا گیا اور جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی سکیورٹی اہلکاروں نے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔

سیکریٹ سروس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بہاردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سے اپنے ہوش و حواس پر قابو رکھا اور عوام کی جانب مکا لہراتے ہوئے کہا فائٹ فائٹ فائٹ۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!