ایمریٹس نے موسم گرما کی تعطیلات کیلئے دبئی آنے والوں کو خوشخبری سنادی

ایمریٹس نے موسم گرما کی تعطیلات کیلئے دبئی آنے والوں کو خوشخبری سنادی

پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراد ایک رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں
ایمریٹس نے موسم گرما کی تعطیلات کیلئے دبئی آنے والوں کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

2 Jul 2024

کراچی:  ایمریٹس نے تعطیلات منانے والوں کے لئے دبئی آنے والے مسافروں کیلئے ایک دلچسپ نئی آفر کا اعلان کیا ہے۔

1 جولائی 2024 سے 21 جولائی 2024 تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں ایمریٹس کے ریٹرن ٹکٹ خریدنے والے مسافر فائیو اسٹار لگژری ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی میں دو رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراد ایک رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ خصوصی آفر 4 جولائی 2024 تا 15 ستمبر 2024 کی تاریخوں کے دوران دبئی میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکنے پر تمام ریٹرن ٹکٹوں کے لئے قابل عمل ہے۔

یہ آفر emirates.com، ای کے ایپ، یا ایمریٹس کے ٹکٹنگ دفاتر اور کال سینٹرز یا ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے مسافروں کی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے قبل بکنگ پر دستیاب ہے۔

اپنے دو بے مثال 355 میٹرز بلند ٹاورز کے ساتھ جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی دنیا کا بلند ترین فائیو اسٹار ہوٹل ہے جو سیاحوں کو شہر کی اسکائی لائن کے دلفریب نظارے پیش کرتا ہے۔

یہ مشہور مقام بنیادی طور پر دبئی واٹر کینال کے کنارے واقع ہے، جس میں دبئی کے کچھ متاثر کن پرکشش مقامات 10 منٹ سے بھی کم فاصلے پر ہیں، جیسے برج خلیفہ، دبئی مال، دبئی فانٹین اور دبئی اوپیرا۔یہ ہوٹل 12 سے زائد ایوارڈ یافتہ ریستورانوں، بارز اور لانجز کے ذریعے متاثرکن انداز سے میزبانی کرتا ہے تاکہ مہمانوں کے وسیع کھانوں کا انتخاب کیا جاسکے ۔

اور مہمانوں کو یہاں بھرپور اور متنوع کھانے کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔جو لوگ تازگی کے خواہاں ہیں وہ پرسکون ماحول والے سرائے سپا (Saray Spa) سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

 جس میں روایتی حمام ٹرکش باتھ، متحدہ عرب امارات کا واحد تیرتا پول، 17 ٹریٹمنٹ رومز، جدید ترین ہیلتھ کلب اور دیگر فٹنس سہولیات شامل ہیں۔

دھوپ میں ڈوبے ساحلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے لے کر عالمی معیار کی مہمان نوازی اور تفریحی سہولیات تک، اس موسم گرما کے دوران دبئی کے سفر میں ہر مسافر کے لئے کچھ نہ کچھ دلچسپی کی سرگرمیاں موجود ہیں۔

چاہے رومانوی سفر ہو، ایکشن سے بھرپور تفریح کا متلاشی خاندان ہو، یا موسم گرما میں تنہائی کا متلاشی اکیلا مسافر ہو، ایمریٹس کے ساتھ آپ شہر کے بہترین حصے کو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!