عوام کو بجلی کا ایک اور ٹیکہ لگانے کی تیاری
قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
20 Jul 2024
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کی درخواست جمع کرادی۔
قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی 31 جولائی کو سماعت کرے گی اور ڈسکوز صارفین کیلئے اضافے کا فیصلہ کرے گی۔
Comments
0 comment