کراچی: پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی: پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 13 ہاکس بے سے ٹاور تک ہوگا، جو 22 جولائی سے شروع کیا جائے گا۔
کراچی: پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

Webdesk

|

19 Jul 2024

 کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کیلیے پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 13 ہاکس بے سے ٹاور تک ہوگا، جو 22 جولائی سے شروع کیا جائے گا۔

روٹ نمبر 12 میں توسیع کی جائے گی، اور اس روٹ کی بس 23 جولائی سے یہ کھوکھرا پار کے بجائے قائدآباد اور کورنگی کے راستے میمن گوٹھ سے ٹاور تک چلے گی۔

الیکٹرک بس کا ایک نیا روٹ ای وی 4 بحریہ ٹائون سے نمائش چورنگی تک 24 جولائی سے شروع ہوگاجبکہ 25 جولائی سے یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ 8 شروع کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ نئے روٹس کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھانے کیلیے حکومت سندھ کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ نئے روٹس متعارف کرانے کا مقصد شہریوں کیلیے سستی، آسان اور آرامدہ سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلیے مزید بسیں لائی جائیں گی اور مزید نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!