گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے خبردار کردیا

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے خبردار کردیا

طبی ماہرین نے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے مختلف انفیکشنز کے پھیلائو کا خطرہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے خبردار کردیا

Webdesk

|

19 Jul 2024

کراچی: شہر قائد سمیت ملک بھر میں قیامت خیز گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے بعد طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

گلوبل وارمنگ نے پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی متاثر کیا ہے اور کراچی سمیت ملک کے چپے چپے میں قیامت خیز گرمی پچھلے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے مختلف انفیکشنز کے پھیلائو کا خطرہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔

طبی ماہرین نے کہاکہ گرمی بڑھتے ہی جِلدی امراض سمیت دیگر انفیکشنز سر اٹھا رہے ہیں۔ ان میں ہیٹ ریش، خارش، داد اور زرد زخم کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

جناح اسپتال کراچی کی اوپی ڈی میں روزانہ جِلدی امراض کے 100سے 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سورج کی شعاعوں سے جِلد کے جلنے اور مہاسوں کے کیسز بھی زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔

ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری شدید گرمی میں دن کے وقت بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اگر باہر نکلنا ناگزیر ہو تو باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں۔

ماہرین نے شہریوں کو تیز دھوپ بالخصوص صبح 11 بجے سے دوپہر 4 بجے تک سورج کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!