پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

ضلع ژوب پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی
پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

Webdesk

|

20 Jul 2024

 ژوب : پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، بلوچستان کے ضلع ژوب سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

 ضلع ژوب پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ۔ یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو کے ڈیڑھ سالہ بچے سے لئے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 28 جون کو ظاہر ہوئی تھیں، وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔

کینیڈا گلوبل ٹی 20لیگ؛ پی سی بی کا 3قومی کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت  ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس ابتک 9 بچوں کو متاثر کر چکا ہے، متاثرہ 9 میں سے 7 بچے بلوچستان سے رپورٹ ہوئے تھے، متاثرہ علاقے میں پولیو کی واپسی تشویش ناک ہے ۔

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی 50 سے زائد اضلاع میں موجودگی بچوں کیلئے مسلسل خطرہ ہے، خاص طور پر ایسے بچے جن کی قوت مدافعت ویکسین نہ لینے کی وجہ سے کمزور ہے،  بچوں کو اس سے بچانے کا سب سے موثر طریقہ پولیو سے بچا کی متعدد خوراکیں ہیں ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!