عمران خان کی 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال
Webdesk
|
13 Nov 2024
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل کے باہر میڈیا بات کی، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے۔
علیمہ خان نے کہا کہ آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپنا آئینی حق استعمال کیا، آپ نے اشرافیہ سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گئے لیکن 9 فروری کو پاکستان تحریک انصاف سے اس کا سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے کہ آپ کا چوری کیا گیا ووٹ گنے چنے لوگوں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی گئی۔
اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فائنل کال دے دی ہے، بانی نے 24 نومبر کو اسلام آباد نکلنے کی تاریخ دے دی ہے، ووٹرز، ایم این ایز، ایک ایک کارکن اورلیڈر شپ سے کہا ہے، یہ موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا، مارشل لا میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی نے باہر نکلنا ہے، یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لا، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے کسانوں، وکلا، عوام سے مخاطب ہوں، پاکستان کے جس طرح حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا، وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں۔
Comments
0 comment