عمران خان نے شیر افضل مروت کو عہدوں سے ہٹا کر دوری اختیار کرلی

عمران خان نے شیر افضل مروت کو عہدوں سے ہٹا کر دوری اختیار کرلی

بانی چیئرمین کی جانب سے یہ اقدامات فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیے گئے ہیں۔
عمران خان نے شیر افضل مروت کو عہدوں سے ہٹا کر دوری اختیار کرلی

Webdesk

|

2 Apr 2024

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملاقاتیوں کے لئے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا۔

اس کے علاوہ بانی چیئرمین کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی جانب سے یہ اقدامات فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!