کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Webdesk

|

21 Jul 2024

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پھر کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش ہو گی، پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش بر سائیں گی۔

 آج سے 27 جولائی کے د وران اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی، جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش ہوسکتی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہوگا، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

23سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ،لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارش متوقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!