امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط، نیک تمناؤں کا اظہار
Webdesk
|
29 Mar 2024
واشنگٹن: وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نو منتخب حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ پہلا خط ہے، بائیڈن کی جانب سے نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے لکھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔دونوں ممالک کے عوام میں شراکت داری، سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔
امریکی صدر کا خط میں کہنا تھا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اتحاد کو مضبوط کرینگے۔صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی، سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے ملکر انسانی حقوق کے تحفظ، ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ پائیدار زرعی ترقی، 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت کرینگے۔
امریکی صدر نے خط میں مزید لکھا کہ دونوں اقوام میں استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دینگے اور دونوں ممالک کے عوام میں قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔
Comments
0 comment