پختونخوا اسمبلی میں دو اہم قراردادیں منظور
Webdesk
|
19 Jul 2024
پشاور: پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی کیخلاف اور عمران خان کی رہائی کی قراردادوں کو منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمرن خان کی رہائی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی رہائی سیمتعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کیساتھیوں کیکیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے تناظرمیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی سے متعلق قرادادکو بھی منظور کرلیا گیا۔
بعد ازاں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی سے متعلق قرار داد پیش کی، جس میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سیبڑی جماعت ہے اور پی ٹی آئی کو بہ لحاظ حجم مخصوص نشستیں دی جائیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کابیانیہ بنارہی ہے۔ پی ٹی آئی پرپابندی لگائی جاتی ہے،تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہوگی۔
Comments
0 comment